Helahel

SYED MUZAFFAR MEHMOOD

33 - Sunni

Islamabad, Pakistan

Jan 26, 2022 19:01

نسبتاً، مروَّتاً ،کنايتاً، ضرورتاً، ارادتاً، فطرتاً، قدرتاً، حقيقتاً، حکايتاً،مصلحتاً، صراحتاً، عقيدتاً، وضاحتاً، شرافتا، امانتا،دیانتا، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایک نو عمر سید زادہ،نیک چلن اور سیدھاسادہ، کامل شرافت کا لبادہ، کبھی بائیک پہ کبھی پیادہ، طبعیت کا انتہائی سادہ، پست کم اور لمبازیادہ، کاروبار کرنے کا ارادہ، اپنی ماں کا شہزادہ، حُسن کا دلدادہ، شادی پر آمادہ،
خوبصورت جوان ،اعلی خاندان، اپنا ذاتی مکان ، رہائش فی الحال پاکستان ،ابھی پاس کیا ایم اے کا امتحان کے لئے:

ایک حسینہ مثلِ حور،چشم مخمور،چہرہ پُر نور،باتمیز باشعور، سلیقے سے معمور، نزاکت سے بھرپور، پردے میں مستور، خوش اخلاقی میں مشہور۔۔
باہنر سلیقہ مند،صوم و صلوۃ کی پابند، کسی کو نہ پہنچائے گزند،
باادب باحیاء، پیکرِ صدق و صفا، اک مثالِ وفا، سب کی لے دعا، نہ ہو کسی سے خفا، نہ کرے کسی کا گلا نرالی ہو جسکی ادا، ہو باصفا۔۔
نہ شائق سُرخی وکریم ،اعلی تربیت و تعلیم، سیرت و کردار میں عظیم، نرم خوئی میں شبنم و شمیم، سوچ میں قدیم، علالت میں حکیم۔۔۔
کوئی مہ جبین ،بے حد حسین،پردہ نشین، ذہین و فطین، بہن بھائیوں میں بہترین، پکانے کی شوقین، میٹھا بھی اور نمکین ، شوہر جب ہو غمگین تو کرے حوصلے کی تلقین، لفظ منہ سے نہ نکالے سنگین ، گھر کی کرے آرائش و تزئین، ہر بات پہ کہے آمین۔۔

آہستہ خرام، شائستہ کلام،پیارا سا نام، مٹھاس جیسے چونسہ آم، رفتار جیسے تیز گام، زبان پر لگام، بات میں نہ کوئی ابہام، زبان پر نہ کوئی دشنام، امن و آشتی کا پیغام، خاندان میں لائے استحکام، سب کا کرے احترام، شوہر پر ہوں جو آلام، جلد بازی میں نہ کرے اقدام، مچائے نہ کوئی کہرام۔

عجوبۂ کائنات، مصائب میں ثبات، عاریٔ جذبات ، ہمہ وقت محوِ خدمات ، نہ کرے سوالات، تمام دے مگر جوابات، اعلی و ارفع صفات، رفیقۂ حیات، صابرِ ممات درکار ہے، لڑکا ہمارا طلبگار ہے، لیکن کچھ بے قرار ہے،رابطے کا آپ کو اختیار ہے، اگر آپ کو اعتبار ہے، جلدجواب پر ہمیں اصرار ہے، ورنہ زندگی بےکار ہے،گرائیے جو رستے میں دیوار ہے، اب تو بس ہاں کا انتظار ہے۔۔

نہ مسہری یا چارپائی، نہ روئی بھری رضائی، نہ قلم کے لیے روشنائی ، نہ شوہر کے لیے ٹائی، نہ زیور طلائی، البتہ نکاح سے پہلے رسمِ حنائی، منگنی پرمٹھائی، بارات کے لیے دودھ ملائی،
شکوک سے پرہیز، بیاہ کے لیے بھاگو تیز،ابھی مٹی ہے زرخیز، کچھ کرسیاں اور میز، ہماری قوم نہ انگریز نہ چنگیز۔۔
لڑکی آپکی بھی کنواری ہے، شادی نہ ہوئی تو ہماری بھی خواری ہے، بتائیں اگر کوئی دشواری ہے، ہماری تو پوری تیاری ہے، ہاں کرنا آپ کی رواداری ہے۔
مزید بات چیت بالمشافه،
خط و کتابت بوعدہ صیغۂ راز ہے۔ یہ آرزو دل کی آواز ہے۔

NEARBY USERS

khalid

Age: 33 / sunni

islamabad
Pakistan

M.Ali

Age: 30 / sunni

Islamabad
Pakistan

Ahmed

Age: 38 / sunni

Islamabad
Pakistan

Hassan Khan

Age: 44 / sunni

Islamabad
Pakistan

ather

Age: 25 / sunni

Islamabad
Pakistan

Atif

Age: 23 / sunni

Islamabad
Pakistan

Khan

Age: 31 / other

Islamabad
Pakistan

ahmadsyed88

Age: 27 / shia

Islamabad
Pakistan

Sham

Age: 33 / sunni

Islamabad
Pakistan

Saeed92

Age: 32 / sunni

Islamabad
Pakistan

M jamal Ahmed

Age: 36 / sunni

Islamabad
Pakistan

KHAN

Age: 49 / sunni

Islamabad
Pakistan